بلوچستان کے شاہراہوں کی تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے نئی فورس پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، حکام

ویب ڈیسک : ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے نئی فورس کے قیام سے متعلق کہا کہ اس کے لیے 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی فورس 6 ماہ میں فعال کردی جائے گی، اس کے قیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں پہنچانے کی تجویز ہے۔حمزہ شفقات نے یہ بھی کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں