کوئٹہ، ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی شہریوں کے درمیان جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے، صوبائی وزیر صحت
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی شہریوں کے درمیان جھڑپ، 4 مقامی افراد شہید، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ جھڑپ میں 7مقامی افراد زخمی، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ ایف سی، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز علاقے میں موجود، مسلح افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مقامی افراد سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
Load/Hide Comments


