لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گاڑی کا حادثہ، 2افراد جاں بحق
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


