وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)حکومت بلوچستان معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے دن رات بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ امن کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں ان کی کارکردگی واضح اور قابلِ ستائش ہے، جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ محض بے بنیاد افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے فرزند کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری ذمہ داری، دیانت اور عزم کے ساتھ ادا کر رہے ہیں اور آئین و قانون کے مطابق اپنی آئینی مدت مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں