سوراب، براہوئی ادیبوں اور شاعروں کا نوجوان شاعر رجب ساگر کے علاج کے لیے امدادی کیمپ، چندہ مہم شروع
سوراب(نمائندہ انتخاب ڈیجیٹل)سوراب میں براہوئی ادیبوں اور شاعروں کی جانب سے کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان شاعر رجب ساگر کے علاج کے لیے امدادی کیمپ قائم کرکے چندہ جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امدادی کیمپ میں شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں سے بھی رجب ساگر کے علاج کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا ہے۔
منتظمین کے مطابق نوجوان شاعر رجب ساگر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے علاج کے لیے تقریباً 50 لاکھ روپے درکار ہیں۔ اس سلسلے میں قائم امدادی کیمپ میں شاعر و ادیب حاجی فرید ریکی، میر محمد پناہ براہوئی،منیر ساگر، سلام الفت، عنایت ساغر، رشید عاطف،سنگت الیاس،ملک رمضان،اعجاز انجم،صادق کوہ پروش،عبدالحکیم،شعیب عالم،بالاچ بلوچ،جاوید احمد،اقبال ساحر،حنیف بلوچ،سعید تاج سمیت دیگر ادیب، شاعر اور سماجی شخصیات موجود رہیں اور امدادی مہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر منتظمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ رجب ساگر کے علاج کے لیے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ مطلوبہ رقم جلد از جلد جمع کرکے ان کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی رقم عنایت ساغر یا سلام الفت کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہے۔
منتظمین کے مطابق امدادی کیمپ مزید دو روز تک جاری رہے گا جہاں اہلِ خیر سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ 03333346282
جاز کیش 03221632072


