ایوان کے اندر قومی پاسپورٹ کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت عمل ہے،زابد ریکی خود بھی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود موجودہ نظام سے مستفید ہوتے رہے ہیں،ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوام کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسمبلی وہ مقدس فورم ہے جہاں ہم اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایوان کے اندر قومی پاسپورٹ کی بے حرمتی انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ معزز رکنِ اسمبلی خود بھی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود موجودہ نظام سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ روزمرہ کے معاملات میں شکایات پیدا ہو سکتی ہیں، لیکن ان کا ازالہ مناسب قانونی فورمز اور طے شدہ طریقہ کار کے ذریعے ہی کیا جانا چاہیے، نہ کہ ایسے اقدامات کے ذریعے جن سے قومی اداروں اور علامات کے وقار کو ٹھیس پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں