ہنگو، پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 22 زخمی، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد مارے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک) ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 22 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید، ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 12 سے 15 دہشتگرد مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں