چین میں سی پیک کنسورشیم آف جامعات کے تحت تربیتی پروگرام، گوادر یونیورسٹی کے اساتذہ کی شرکت
گوادر (بیورو رپورٹ) چینی جامعہ تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں سی پیک کنسورشیم آف جامعات کے تحت پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سینئر اساتذہ اور انتظامی افسران کے لیے منعقدہ ایک ہفتے پر مشتمل اعلیٰ تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ کنسورشیم ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد سی پیک کے دائرہ کار میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی صدر محترمہ لی ینگ ینگ، نائب صدر مسٹر ڑو پینگ ڑیاو¿، چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کی نائب سیکرٹری جنرل محترمہ گاو¿ شیاوجیے، تیانجن میونسپل تعلیمی کمیشن کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر، پاکستان کے سفیر برائے چین مسٹر خلیل ہاشمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل عالمی روابط عائشہ اکرام نے شرکت کی۔ اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر کی مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی، جن میں یونیورسٹی آف گوادر کے اساتذہ ڈائریکٹر اوورک و لیکچرر مینجمنٹ سائنسز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ارشاد اور ڈائریکٹر فنانشل ایڈز و لیکچرر مینجمنٹ سائنسز ڈپارٹمنٹ عبید علی بھی شامل تھے، جو ادارے کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔اس پروگرام کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں جدید عالمی رجحانات، تعلیمی قیادت اور ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تربیت کے دوران مصنوعی ذہانت کے تعلیمی استعمال، جدید تدریسی کمروں، تحقیقی سرگرمیوں، زبانوں کے ترجمے، ڈیجیٹل نظام کی تبدیلی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور سائنسی و تکنیکی ترقی کے جدید پہلوو¿ں پر تفصیلی نشستیں منعقد کی گئیں۔ تربیتی پروگرام کے دوران شرکاءکو چین کے اہم ثقافتی مقامات، تجارتی شاہراہوں اور معروف تاریخی و تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دورے بھی کرائے گئے، جس سے انہیں چینی تعلیمی نظام اور ترقیاتی ماڈل کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر شرکاءکو منتظمین کی جانب سے اسناد بھی دی گئیں۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ڈاکٹر محمد ارشاد اور عبید علی کو کامیاب شرکت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی عالمی تربیت یونیورسٹی آف گوادر کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حاصل شدہ علم و تجربہ یونیورسٹی کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ یونیورسٹی آف گوادر اپنے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور عالمی تعلیمی روابط کے فروغ کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔


