خیبر پختونخوا میں فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق خیبر پختونخوا میں فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو مختلف کارروائیاں کیں۔ ائی ایس پی ار کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 8دہشت گردوں کو ہلاک کیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 دہشتگر دوں کو ہلاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں