پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ اور عید الفطر کے حوالے سے بعد بلوچستان میں منی بس کرائے بڑھا دیے گئے
کوئٹہ (یو این اے) آل بلوچستان منی بس ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام روٹس کے لیے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عوام جو پہلے ہی مہنگائی کے باعث مالی دبا میں تھے، مزید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹرانسپورٹ کے اضافی اخراجات نے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور محنت کش طبقے کی آمدنی پر منفی اثر پڑا ہے۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب کرایوں میں ردوبدل ناگزیر تھا، تاہم ایسوسی ایشن نے کوشش کی کہ اضافہ محدود اور مناسب سطح پر رکھا جائے تاکہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ اندرون ملک کام کرنے والے شہری اور روزانہ آمد و رفت کرنے والے افراد اس اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس صورت حال کا فوری نوٹس لے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔


