اوستہ محمد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افرادقتل

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود کھوکھر لاڑو کے مقام پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اور مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں