ڈیزل 3 روپے 59 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے تین روز کیلئے نئی قمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 24 اگست تک رہیں گی۔
Load/Hide Comments


