قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے، حکام

کوئٹہ(این این آئی) قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیر ے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں