اپنے کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50لاکھ جرمانہ یا سیل کرنے کی سزا مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانس ایکٹ کے تحت کاروبار کو مانیٹرنگ، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا فروخت و پیداوار کے ریکارڈ کے لیے ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہ کرنے پر سخت جرمانوں اور کاروباری احاطہ سیل کرنے کی سزا مقرر کردی گئی ہے۔فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت جو شخص اپنے کاروبار کو ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ مقررہ مدت میں مربوط کرنے میں ناکام رہے گا اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔قانون کے مطابق پہلی سزا عائد ہونے کے ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رکھنے کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد ہوگا۔
Load/Hide Comments


