قلات سے اغواءہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹرز اپنے تین محافظوں سمیت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) قلات کے علاقے سے اغواءہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی کے کزن اور گورنمنٹ کنٹریکٹر اپنے تین محافظوں سمیت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثناءاللہ بہرانی جوکہ رکن بلوچستان اسمبلی و وزیراعلی کی مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن بھی گزشتہ روز قلات کے علاقے سے اپنے تین محافظوں سمیت اغواءہوگئے تھے وہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے خاندانی ذرائع نے انکی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکی باحفاظت بازیابی ان کے خاندان کے لیے بہت بڑی خوشی سے کم نہیں ۔
Load/Hide Comments


