خالق آباد میں پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسلح حملہ آواروں نے دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا
کوئٹہ (آن لائن) خالق آباد میں پولیس کی واقع خالی چیک پوسٹ پر مسلح شر پسندوں نے حملہ کرکے پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا اور فرار ہوگئے با وثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ شب منگچر اور قلات کے علاقے میں تھانہ خالق آباد کی حدود میں خالی پہاڑی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح شر پسندوں نے حملہ کیا چیک پوسٹ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیںہوا۔
Load/Hide Comments


