ٹرک اڈہ ہزار گنجی میں ٹرکوں کی گنجائش مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، گڈز اونرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، حاجی روزی خان مندوخیل، حاجی محمد گل کاکڑ، عطا اللہ خان کاکڑ، حاجی داود کرد، حاجی اسماعیل لہڑی، حاجی مراد خان کاکڑ، منی مزدا گڈز ٹرک اونرز کے چیئرمین بابو جان رئیسانی، ظہیر شاہ اور شعیب خان کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرک اڈہ ہزار گنجی میں ٹرکوں کی گنجائش مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرک اڈہ ہزار گنجی میں پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث ہمارے با¶زر، ٹریلر، ہیوی کنٹینرز اور دیگر مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی رہنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔رہنما¶ں نے کہا کہ ٹرک اڈہ ہزار گنجی میں موجودہ پارکنگ کی گنجائش ناکافی ہو چکی ہے اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ مسلسل بڑھنے کے باوجود اڈے کی توسیع پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ اگر فوری طور پر اضافی زمین فراہم نہ کی گئی تو ٹرانسپورٹرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے صوبائی حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ ٹرک اڈہ ہزار گنجی کی توسیع کے لیے فوری طور پر مزید سرکاری زمین الاٹ کی جائے اور ٹرانسپورٹرز کو مناسب پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ بھاری گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑا کرنے کی مجبوری ختم ہو اور ٹرانسپورٹرز بلا رکاوٹ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ملکی و صوبائی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے ٹرک اڈہ ہزار گنجی کی توسیع کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرے۔ ٹرانسپورٹرز کو درپیش اس بنیادی مسئلے کو مزید نظرانداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں