بلوچستان میں کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین زیارت کراس میں کاروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر مسافروں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور دہشتگردوں نے بھتہ خوری کے لیے غیرقانونی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں نے کسٹمز ہاو¿س پر قبضہ کیلئے حملہ کیا جس کا سیکیورٹی فورسز نے مو¿ثر جواب دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار دہشتگردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ایک سرکاری اہلکار سمیت 6 اہلکارشہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسٹمز ہاو¿س پر حملہ دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا۔ حملے کا مقصد کسٹمز حکام کو اپنے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا تھا۔ حملے کا مقصد علاقے میں جاری مجرمانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے