کابل کا دورہ کرنے والا وفد حکومت کی اجازت سے نہیں گیا، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن مطلوبہ یقین دہانیاں نہیں ملیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا دورہ کرنے والا وفد پاکستانی حکومت کی اجازت سے نہیں گیا۔اس کے علاوہ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ حکومتوں کے درمیان ہیں ،پاکستان کا اس پر کوئی مخصوص مو¿قف نہیں ،آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں کے بارے میں حتمی تصدیق نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments


