شدید سردی میں گیس کی کمی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے، کم پریشر اور عدم فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شدید سردی میں کوئٹہ، زیارت، قلات اور سوئی میں گیس کی کمی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے، کم پریشر اور عدم فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پی پی ایل اور سوئی سدرن کو آج بلا کر فوری اور مو¿ثر اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ سوئی جیسے گیس پیدا کرنے والے علاقے میں خواتین کا لکڑیوں پر روٹی پکانا افسوسناک ہے۔ وفاقی سطح پر محدود گیس ایلوکیشن پر وزیر اعظم کو باضابطہ خط لکھ کربھی توجہ دلائی جائے گی
Load/Hide Comments


