مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاران یونیورسٹی کے لیکچرار کو قتل کردیا، دوسرا زخمی، واقعے کیخلاف طلبہ کا احتجاج
خاران (نامہ نگار) بلوچستان یونیورسٹی خاران کے سب کیمپس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سب کیمپس یونیورسٹی کے لیکچرار دلاور خان کے ڈی بلوچ موقعے پر جاں بحق جبکہ لیکچرارجمیل گچکی شدید زخمی ہوئے، واقعہ کیخلاف سب کیمپس یونیورسٹی کے طلبہ نے خاران پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب خاران گواش ایریا سی پیک روڈ کے قریب سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے یونین کونسل گواش ایریا میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، قریبی علاقوں میں شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے تاہم اب تک واقعہ سے متعلق مکمل معلومات سامنے نہیں آسکی
Load/Hide Comments


