جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ شفیق الرحمان مینگل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد +کوئٹہ(این این آئی)جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بدھ کی شب میر شفیق الرحمان میں مینگل نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر میر شفیق الرحمان مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ پارٹی کی جانب سے انہیںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے ملاقات میں سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں