تربت میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد قتل

تربت(نمائندہ انتخاب )تربت میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 3افرادکو قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تربت کے علاقے ڈھنک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ثناء اللہ ولد سبزل سکنہ گوکدان کو قتل کر دیا جبکہ تربت کے نواحی علاقے شاپک میں حاتم ولد خدا بخش کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ادھر تمپ کونشقلات میں مسلم عرف محمد جان ولد اسماعیل کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں