ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں دن دیہاڑے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا حوالدار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی غربی ہائی سکول کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس حوالدار علی گوہر مگسی کوشہید کردیا اورموقع سے فرار ہوگئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دریں اثناءمقتول پولیس حوالدار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکارون سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی بعدازاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


