کچھی، نامعلوم مسلح افراد نے ڈھاڈر میں نجی موبائل فون ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا ،پولیس
بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے نواحی گاو¿ں چوٹائی کے قریب نجی موبائل فون ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چوٹائی کے قریب نجی موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں مزکورہ ٹاور کو شدید نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


