اوتھل میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی اور لڑکے نے خودکشی کرلی
اوتھل (نامہ نگار) اوتھل میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکا اور لڑکی نے اجتماعی خودکشی کرلی، سندھ کے علاقے میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے کوہلی برادری کے نوجوان لڑکی اور لڑکے نے درخت پر پھندا لگا کر خود کشی کرلی، ذرائع کے مطابق خودشی کی وجہ رشتہ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے نواحی علاقے کنڈیارو میں سندھ کے علاقے میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے کوہلی برادری کے نوجوان لڑکی پاور بنت رویو عمر 17 سال اور لڑکے نیلو ولد ڈیوجی عمر 18 سال نے درخت پر پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ نعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردی گئیں۔ زرائع کے مطابق خودشی کی وجہ رشتہ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اوتھل میں مقامی زمیندار کے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔
Load/Hide Comments


