بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دوں گا، 25 ہزار سے زائد سرکاری اسامیوں پر بھرتیاں آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ پر ہوں گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد اسامیوں کے اشتہار جاری کر دیے ہیں جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار اسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں، جن محکموں نے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کر لیا ہے اور جو جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے، باقی خالی اسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ پر دی جائے گی۔ گڈ گورننس کا راستہ میرٹ پر بھرتی سے ہو کر گزرتا ہے، میں اپنے وعدے پر قائم ہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دونگا

اپنا تبصرہ بھیجیں