بلوچستان میں امن کا قیام نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے، آئی جی پولیس
کوئٹہ(این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ لیویز کو پولیس میں ضم ہونے کے بعد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اہلکاروں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں جدت لانے کے لئے بہترین انسٹرکٹر ان کی مہارت میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت لیویز اہلکاروں سے خطاب اور مختلف تربیتی سہولیات مراکز کے اہلکاروں و دیگر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ شہزاد اکبر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان طاہر علاﺅ الدین، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی فہد کھوسہ، چیف لاء انسٹرکٹر نظربادینی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس
موقع پر آئی جی پولیس نے تربیتی سہولیات، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاری اور تربیت کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاو¿الدین سمیت سینئر پولیس آفیسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو پولیس ٹریننگ کالج میں جاری تربیتی پروگراموں میں جدید سہولیات ، بم ڈسپوزل آلات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے آئی جی پولیس کو دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی عملی مشق پیش کی۔ جس پر آئی جی پولیس نے اسے سراہتے ہوئے اہلکاروں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک اہم اور حساس صوبہ ہے جہاں امن کا قیام نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس مجرموں ، دہشت گردوں ، ملک دشمن عناصر کے خلاف فرائض کی منصبی اور جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کررہی ہے بلوچستان میں پائیدار اور دیر پا امن کا قیام ترجیحات میں سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ زیر تربیت اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی ، بم ڈسپوزل ، انٹیلی جنس اور جدید طریقہ کار سے متعلق خصوصی اور جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ بدلتے ہوئے سیکورٹی حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت مکمل طور پر تیار رہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تربیت یافتہ افرادی قوت اور مضبوط ادارہ جاتی نظام کے ذریعے پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جارہی ہے تاکہ صوبے کو پر امن بنانے کے لئے بلوچستان پولیس ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرکے شہادت کا رتبہ پایا ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔


