حکومت نے بلوچستان بھر کے زمینداروں کےلیے بینظیر کسان کارڈ کے اجراء کی باضابطہ منظوری دے دی

کوئٹہ(این این آئی )حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے زمینداروں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر کسان کارڈ کے اجرائ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت HBL Konnect کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایچ بی ایل کے ذریعے زمینداروں کے بینک اکاو¿نٹس کھولے جائیں گے تاکہ مالی معاونت شفاف انداز میں فراہم کی جا سکے۔یہ فیصلہ سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی مسعود بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان وقتاً فوقتاً زمینداروں کو سبسڈی کی مد میں مالی معاونت فراہم کرے گی، جس میں بیج، کھاد، زرعی ادویات اور زرعی مشینری کی خرید شامل ہوگی۔زمینداروں کی سہولت کے لیے “کسان بلوچستان” کے نام سے ایک ویب پیج تیار کیا گیا ہے، جہاں کسان خود آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی کے دفاتر اور موبائل ایپ (بینظیر کسان کارڈ) کے ذریعے بھی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔حکام نے واضح کیا کہ جو زمیندار رجسٹریشن نہیں کروائیں گے، انہیں بینظیر کسان کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 80 ہزار کسانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ جن اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہے وہاں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف سیکرٹری زراعت نے کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بینظیر کسان کارڈ منصوبہ صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی اور زمینداروں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں