ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، بلوچستان میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے تک کا اضافہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے اثرات، بلوچستان میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے تک کا اضافہ ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایرانی تیل کی قیمتوں فی لیٹر چالیس روپے سے پچاس روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو قرار دیا ہے۔ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طویل عرصے پاکستانی تیل کمپنیوں کا تیل دستیاب نہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ایران سے متصل سرحدی علاقوں بلکہ زیادہ تر دیگر علاقوں میں لوگوں کا انحصار ایرانی تیل پر ہے۔
Load/Hide Comments


