تربت ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے

تربت (بیورو رپورٹ) ایم 8 شاہراہ پر سامی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سامی کے علاقے میں دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق خاتون کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔ اتفاقاً گوادر سے پنجگور جانے والی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، جس کے ذریعے خاتون کی لاش اور ایک زخمی کو پنجگور منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے