ایرانی قیادت کو ڈر ہے کہ ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مریں گے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر ان کی قیادت کو ڈر ہے کہ ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مریں گے۔ واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انھیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک اور جنگ بھی جیت رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں