ایران نے ثالث کاروں کے ذریعے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا، ا یرانی میڈیا
ویب ڈیسک :ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے، ایران اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ثالث کاروں کے ذریعے گذشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا۔ دوسری جانب ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا۔ ایران کا ماننا ہے کہ امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیرمنصفانہ ہیںایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز صرف امریکا اور اسرائیلی مفاد میں ہیں۔ پاکستان کو موقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے۔ اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا۔
Load/Hide Comments


