ضیاءلانگو اور ملک ہاشم مہترزئی نے ثالثوں کو اختیا ر دے دیا

صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگواورملک محمدہاشم مہترزئی کے درمیان جاری تنازعے کے حل کیلئے فریقین نے نوابزادہ حاجی میرحاجی لشکری خان رئیسانی، میر کبیر محمد شہی اور دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین کو ثالثی کااختیاردے دیا۔جمعرات کے روز سینئرسیاستدان وسابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میرکبیراحمد محمدشہی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی،سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی،رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ، سابق بیوروکریٹ نصیب اللہ خان بازئی، سابق نگران صوبائی وزیریحییٰ خان ناصر،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میرعطائ محمدبنگلزئی، ٹکری حمید بنگلزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسرداررشیدخان ناصر، سید امرالدین آغا سمیت دیگرقبائلی عمائدین پرمشتمل وفد نے صوبائی وزیرداخلہ میرضیائ اللہ لانگو اورقبائلی رہنماملک محمدہاشم خان مہترزئی کی رہائش گاہ پرجاکران سے ملاقات کی،ملاقات میں فریقین نے اپنے درمیان جاری تنازعے کے پرامن تصفیہ کیلئے نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی اور دیگر سیاسی وقبائلی عمائدین کو اپنااختیارتفویص کیا، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور دیگر معتبرین نے دونوں فریقین کوتنازعے کو مزید آگے بڑھانے سے روکنے پر آمدہ کرتے ہوئے دعا خیر کی، نوابزادہ میرحاجی لشکری خان رئیسانی نے فریقین کے درمیان پرامن تصفیہ کیلئے اپنی سربراہی میں میرکبیراحمدمحمدشہی، ملک نصیرشاہوانی، نصیب اللہ بازئی،یحییٰ خان ناصر،سیدامرالدین آغا،ٹکری حمیدبنگلزئی،حاجی میر عطاء محمدبنگلزئی،رشیدخان ناصر،میرعارف جان محمدحسنی،خیرجان بلوچ پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی کا پہلا اجلاس آج بروز جمعہ شام پانچ بجے سراوان ہاو¿س میں ہوگا۔نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے دونوں فریقین سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیاپرایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزی سے گریز کریں تاکہ تنازعے کوپرامن طریقے سے حل کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں