قلات ٹول پلازہ کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمد، متوفی نشے کا عادی تھا، پولیس /ورثا
قلات (نمائندہ انتخاب)قلات ٹول پلازہ کے قریب سے ایک 35 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، جسے ابتدائی طور پر شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر قلات صدر تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعد ازاں متوفی کی شناخت میر خان ولد محمد عیسی، قوم ساسولی، سکنہ نیمرغ قلات کے نام سے ہوئی، پولیس حکام و متوفی کے ورثائکا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، جبکہ جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں پائے گئے، ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی
Load/Hide Comments


