ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، حوثی ملیشیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ڈرون سےنشانہ بنایا جبکہ ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے مطابق سعودی عرب کے خمیس مشیط میں ائیربیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعودی عرب نے حوثیوں کے حملوں کی تصدیق نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں