قلات میں سیکیورٹی خدشات، عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا، معاون محکمہ داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(آ ن لائن)محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے مدنظر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی ہدایت پر قلات ڈویژن میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا ہے پابندی کی جگہ محدود اور ضابطہ شدہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے جو ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی بین الضلعی بسیں، ویگن اور کوچز اب محدود اور ضابطہ شدہ طریقے سے چلیں گی اور ہر ضلع انتظامیہ سکیورٹی کے مطابق روٹس، وقت اور گاڑیوں کی تعداد طے کرے گی گاڑیوں میں ہجوم سے بچا اور حفاظتی ہدایات کی مکمل پابندی لازم ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں کے سخت نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ ہنگامی خدمات، بشمول ایمبولینس اور سرکاری گاڑیاں، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بعد جاری رہیں گی ٹرانسپورٹرز اور ٹرمینل آپریٹرز کو ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا اور عوام میں ان پابندیوں کے بارے میں آگاہی میڈیا اور مقامی اعلانات کے ذریعے فراہم کی جائے گی بابر خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں