دکی، چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق
دکی (این این آئی) دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دکی کے علاقے چمالنگ میں کان کے اندر اچانک زہریلی گیس جمع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں مزدور بے ہوش ہوگئے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ریسکیو ٹیموں اور دیگر کانکنوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کان سے باہر نکالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق کانکنوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


