ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کا قتل اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعاون کی ایک اور مثال ہے، نیتن یاہو
ویب ڈیسک : اسرائیلی وزیرِ اعظم بینیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کا قتل اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعاون کی ایک اور مثال ہے عبرانی زبان میں جاری ایک ویڈیو پیغام میں، اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران بھر میں اہداف پرزبردست حملے کر رہا ہے۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس شخص کے ہاتھوں پر بہت زیادہ خون تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ ہمارے اور ہمارے دوست، امریکہ کے درمیان جنگ کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے طرف تعاون کی ایک اور مثال ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ تنگسیری نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مو¿ثر بندش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Load/Hide Comments


