نصیرآباد، غیرت کے نام پر دیورنے فائرنگ کرکے بھابھی سمیت دو افراد کو قتل کردیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد غیرت کے نام پر دیور کے ہاتھوں بھابھی سمیت دو افراد قتل ملزم فرار ہو گیاپولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے منجھو شوری میں گزشتہ شب دیور نے مبینہ طورپر پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسماتہ ( ع) اور انکے مبینہ اشنا لیاقت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی
Load/Hide Comments


