پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق،ریسکیو ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ کی نرسری میں بدھ کی صبح اچانک ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بحفاظت نکالا جا سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور وجوہات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں