بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس میںآئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی اور اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی، آئی جی نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی مو¿ثر نگرانی، ملک بھر سے چوری شدہ 138 گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کی بروقت کارروائی سے 9 مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی ہوئی جس میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیںہیں۔ 15 مددگار ایمرجنسی رسپانس سروس کو سی ٹی ڈی سے منسوب کردیا ہے۔بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی نے مختلف جرائم کے مقامات سے متعلق پولیس کو 631 اہم شواہد فراہم کئے ،دریں اثناءسیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں سیف سٹی کی استعداد کار کو بڑھانے بارے میں معاونت کی درخواست کی گئی ۔بریفنگ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید یقینی بنایا جائے گا،سیف سٹی نظام کو مزید مستحکم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی سے پولیس کی کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے،بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کا عمل مزید تیز کیا جائے،حکومت بلوچستان امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مو¿ثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔دریں ا ثناء بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نو منتخب افسران میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے محنت، لگن، دیانت داری اور ریاست سے غیر مشروط وفاداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے کے معاشی مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صوبے کے وسائل کا ایک بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے، جس کے باعث عام بلوچستانی کی فلاح و بہبود کے لیے محدود وسائل دستیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے توقع ہے کہ وہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ کرتے ہوئے کم از کم غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے خاطر خواہ وسائل پیدا کرے گی۔ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی سے بچنے والے وسائل کو عوامی فلاح، تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور دیگر ترقیاتی ترجیحات پر خرچ کیا جاسکے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے روز اول ہی بلوچستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہوں گی اور بھرتیوں میں میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم میں 14 ہزار 500 سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں افسران کی حالیہ تعیناتی اسی پالیسی کا عملی تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں میرٹ کی سطح کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے اپنے ضلع ڈیرہ بگٹی سے بھی کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ بھرتی کے پورے عمل میں کسی بھی ایگزیکٹو آفس سے کوئی دباو¿ نہیں ڈالا گیا اور تقرریاں سو فیصد میرٹ پر عمل میں لائی گئیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میرٹ کو یقینی بنانے پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیاں ہی نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کا مو¿ثر ذریعہ ہیں انہوں نے نو منتخب افسران سے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نوجوان افسران خلوص، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے کام کریں۔ آئندہ مالی سال کے اہداف میں نمایاں بہتری کا حصول ان کا پہلا امتحان ہوگا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست سے غیر مشروط اخلاص ہر سرکاری افسر کا طر? امتیاز ہونا چاہیے۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے اور فرائض کی انجام دہی میں ریاست کو ہر سطح پر مقدم رکھنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دینا ہوگا میرٹوکریسی کو مضبوط بنا کر ہی نوجوانوں اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد اور وابستگی کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو معاشی طور پر مستحکم اور اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لیے جامع اقدامات کررہی ہے۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو صوبے کا ایک مثالی، مو¿ثر اور فعال ادارہ بنایا جائے گا جو صوبے کے مالی استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا انہوں نے نو منتخب افسران پر زور دیا کہ وہ محنت، لگن اور ریاست سے غیر مشروط وفاداری کے عہد کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا آغاز کریں اور ادارے کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ میرٹ کی بنیاد پر بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں افسران کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت صوبے کے تمام باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔


