بے گناہ مزدوروں پر حملہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع روکنے کی سازش ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سرانان میں 5 مزدوروں کے قتل کی پرزور مذمت اور مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے دہشت گرد بوکھلاہٹ میں سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، بے گناہ مزدوروں پر حملہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع روکنے کی سازش ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں، بے گناہ مزدوروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں