ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوچکی، پاسداران انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنیٰ مل سکتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوچکی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں، پاسداران انقلاب، ایران فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنیٰ مل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات اور ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکی کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم ایرانی عوام کیساتھ کھڑے رہیں، ایران میں رجیم چینج ضروری ہے اس سے ایرانی عوام خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو عام معافی دی جائے اور ایرانی عوام کی سیاسی، سفارتی، معاشی ہر سطح پر بھرپور مدد کی جائے گی
Load/Hide Comments


