نوشکی بازار میں ایس ایچ او سٹی پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان سے گئے
نوشکی (نمائندہ انتخاب )نوشکی بازار میں ایس ایچ او سٹی پر حملہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دوپہر انام بوستان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او سٹی غلام محی الدین پرکانی عرف نشیب پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے محافظوں کے ہمراہ انام بوستان روڈسے گزر رہے تھے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی کے محافظ پولیس سپائی محمد ناصر جاں بحق ہوئے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئےشہید پولیس اہلکار کے نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہیں
Load/Hide Comments


