سفارتکاری دوبارہ بحال ہوسکتی ہے مگر امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ یہ دباﺅ کے نتیجے میں نہیں ہوگی، عباس عراقچی

تہران (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ سفارت کاری کو دوبارہ درست سمت پر لانا ناممکن نہیں، تاہم اس کے لیے امریکا کو ایک سادہ حقیقت سمجھنا ہوگی کہ یہ دباﺅ کے نتیجے میں نہیں ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اعتماد قائم کرے، احترام کے ساتھ بات کرے، ایران کے حقوق کو تسلیم کرے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں