بولان ، بھاگ شہر میں مسلح حملے کی اطلاعات ، شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

بولان(مانیٹرنگ ڈیسک) بولان کے علاقے بھاگ شہر پر صبح سویرے مسلح حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ شہر میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں ،دھماکوں اور فائرنگ کے بعد علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ صبح تقریباً 6 بجے مسلح افراد کی بڑی تعداد کے شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مسلح افراد کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد کی جانب سے پولیس تھانہ بھاگ اور ایک بینک پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مزید اطلاعات موصول ہونے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں