کوئٹہ کے تاریخی جرگہ کے دورس اور مثبت نتائج تمام پشتونخوا وطن پر مرتب ہوں گے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں جنوبی پشتونخوا کے کامیاب جرگہ پر تمام شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی دعوت پربنوں جرگہ منعقدہ11تا 14مارچ 2022کے فیصلوں کی روشنی میں 31,30اگست اور یکم ستمبر 2026کو کوئٹہ میں جنوبی پشتونخوا کے عوام اور پشتون قوم کا جرگہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔یہ نمائندہ سہ روز ہ جرگہ یکم ستمبر رات گئے صدر جرگہ نواب ایاز خان جوگیزئی کی صدارتی خطاب کے بعد اختتام پذیر ہوا ۔اس نمائندہ جرگہ میں جنوبی پشتونخوا سے قومی ،وطنی جذبے ،سیاسی شعور اور جمہوری عزم کے تحت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما¶ں، قبائلی عمائدین، دانشوروں، وکلائ، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، تاجروں،زمینداروں ،ٹرانسپورٹرز، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے ملک، بالخصوص پشتون علاقوں کی موجودہ سخت ترین خودساختہ پراکسیز کی مسلط بدامنی ، لاقانونیت ،بدانتظامی کی صورتحال اور سیاسی و آئینی، معاشی، سماجی بحرانوں پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔ جرگہ شرکاءکی تقاریر، آراءاور تجاویز کی روشنی میں 19نکاتی اعلامیہ اور 24 قراردادیں پیش کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں جرگہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی جرگہ کے دروس اور مثبت نتائج تمام پشتونخوا وطن پر مرتب ہوں گے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنی اطلاعات کمیٹی/ میڈیا ٹیم اور دیگر تمام سوشل میڈیا ٹیموں کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ جن کی بھرپور محنت کے بدولت پشتونخوا وطن ، ملک اور دنیا بھر میں 10کرورڑ سے زیادہ انسانوں نے دیکھا۔جبکہ مقامی میڈیا کی شرکت نہ کرنے ، چینلز ،اخبارات پر کوریج نہ ہونے پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ان کی عدم شرکت کو مسلط غیر نمائندہ پارلیمنٹ کے ذریعے میڈیا کا گلہ گھونٹنے کا غیر آئینی قانون کا نتیجہ گردانتی ہے اور پارٹی پیکا ایکٹ کے سیاہ قانون اور آزادی رائے پر پابندیوں کو مسترد کرتی ہے اور اس کے ذریعے عوام پر جرگہ کے مثبت اثرات سے محروم رکھنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ بیان میں پشتونخوامیپ اور پشتونخوا ایس او کے عہدیداروں وکارکنوںپر مشتمل تمام انتظامی ، سیکورٹی ، سٹیج ، میڈیا، استقبالیہ، رجسٹریشن کمیٹیوں میں خدمات پر داد تحسین پیش کرتے ہوئے اُن تمام مہزبان گھرانوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے چار دن تک جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے زعماء، قبائلی عمائدین ،جرگہ شرکاء کی پروقار مہمان نواز ی کی ۔بیان میں پشتونخوا ڈاکٹر ز فورم کی جانب سے تین دن تک کے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں لوگوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات مہیا کی گئی جس پر پارٹی ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور اسی طرح گرینڈ کبابش ہال کے مالک ، انتظامیہ ، تمام سٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس قومی جرگہ کے لیے اپنی خدمات پیش کیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں