ڈاکٹر عائشہ فیض کی ایک پریس کانفرنس کو جواز بناکرگرفتاری قابل مذمت ہے ،علی احمد کرد

کوئٹہ(این این آئی)آل پاکستان وکلاءایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی ایک پریس کانفرنس کو جواز بناکرانسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری اور کوئٹہ بار کے سینئر ممبر آئی ایل ایف بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عبدالحکیم زرین کو ان کے چیمبر سے گرفتار کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے واضع ہوتا ہے کہ اسمبلیاں اور جمہوری حکومت کا نعرہ محض دکھاوے کے لیئے ہے عملی طورپر ملک میں بدترین مارشل اور اظہار رائے پر قدغن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ساٹھ سالہ ایک ضعیف العمر ڈاکٹر کو جس کا تعلق بلوچستان کے صف اول کے اکابرین کے خاندان سے ہے محض ایک پریس کانفرنس کو جواز بنا کر رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پہ چھاپہ مار کر گرفتار کرنا بیان میں مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ فی الفور واپس لیکر انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے.او آئی ایل ایف بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عبدالحکیم زرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں