چاغی، ماہیان کور کی نجی مائنز سے اغوا ہونے والے گلگت کے چاروں رہائشی بازیاب ہوگئے

چاغی (آن لائن) ماہیان کور کی نجی مائنز سے اغوا ہونے والے گلگت کے چاروں رہائشی بھی باحفاظت بازیاب چاغی کے علاقے ماہیان کور کی نجی مائنز سے اغوا ہونے والے گلگت سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد بھی باحفاظت بازیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 10 اگست کو چاغی کے علاقے ماہیان کور میں واقع نجی مائنز پر مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود سات افراد کو اغوا کرلیا تھا۔ اغوا ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق ضلع چاغی جبکہ چار افراد گلگت سے تعلق رکھتے تھے۔ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے افراد میں گلگت سے تعلق رکھنے والے وجاہت، واجد، شاہد اور صابر جبکہ چاغی کے رہائشی ضیا الدین، شاہ سلیم اور سعید محمد شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چاغی سے تعلق رکھنے والے تینوں مغوی افراد بھی باحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے تھے، جبکہ گزشتہ روز گلگت سے تعلق رکھنے والے وجاہت، واجد، شاہد اور صابر بھی بحفاظت بازیاب ہو کر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ماہیان کور کی نجی مائنز سے اغوا کیے گئے تمام سات افراد بحفاظت بازیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے